اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف( نظریاتی) کے نام سے نئی پارٹی وجود میں آ گئی‘ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی (نظریاتی) کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیا، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(نظریاتی) اور انتخابی نشان کا کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار ہیں جو پی ٹی آئی کے سابق ممبر و رہنما بھی ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نظریاتی کو بلے باز(بیٹسمین) کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیاہے، واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان پہلے ہی بلا (بیٹ) ہے۔ پی ٹی آئی نظریاتی کے وجود میں آتے ہی ملک بھر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد ساڑھے تین سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 60 سیاسی جماعتیں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔