اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ اورنجی چینل ’’نیو‘‘ کی میزبان ریحام خان کو انتظامیہ نے چینل سے فارغ کر دیا ۔ نجی اخبار کے ذرائع کے مطابق ریحام خان کو چینل پروگرام ’’تبدیلی‘‘ میں عدم دلچسپی اور پروگرام کی ریٹنگ نہ ہونے کے باعث نوکری سے فارغ کیا گیا۔ یوں لگتا ہے لندن ریحام خان کے لئے بھاری ہے کیونکہ ان کے پہلے خاوند ڈاکٹر اعجاز نے انہیں لندن میں طلاق دی، عمران خان سے شادی کے بعد جب ریحام خان لندن گئیں تو عمران خان نے لندن ہی طلاق بھجوا دی، اسی طرح آج کل وہ لندن کے دورے پر ہیں اور چینل نے انہیں نوکری سے فارغ ہونے کی اطلاع لندن میں ہی پہنچا دی ہے۔ ہم اس سلسلے میں ریحام خا ن سے تصدیق کرنے کے لئے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔