اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

1998ء میں ایٹمی دھماکوں کی مخالفت کس نے کی؟ شیخ رشید نے نام افشاں کر دیئے

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات انور محمود کی طرف سے افطار ڈنر دیا گیا، جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وفاقی محتسب سلمان فاروقی ،ٹیکس محتسب رؤف چوہدری اورسینئر صحافیوں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر شیخ رشید نے اپنی پیشنگوئیوں اور دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھا اور دعویٰ کیا کہ 1998 میں چوہدری نثار علی خان اور سرتاج عزیز نے ایٹمی دھماکے کرنے کی مخالفت، گوہر ایوبم، ظفر الحق اور میں نے حمایت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات انور محمود نے حاضر سروس اور ریٹائر ہونے کے بعد افطار ڈنر کی روایت برقرار رکھتے ہوئے سیاسی رہنماؤں ، سابق بیورو کریٹس اور سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ جس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، وفاقی محتسب سلمان فاروقی، ٹیکس محتسب رؤف چوہدری، اشفاق گوندل، سلیم گل شیخ خواجہ اعجاز سرور، پی آئی او بی آئی ڈی راؤ تحسین، وزارت اطلاعات کے موجودہ اور ریٹائرڈ سینئر افسران اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس دوران ملک کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری، خواجہ آصف اور شیریں مزاری کے جھگڑے اور شوکت عزیز نے اخبارات میں شائع ہونے والے انٹرویو زیر بحث رہا، تاہم جب شیخ رشید تقریب میں آئے تو انہوں نے روایتی انداز میں اپنی پیشنگوئیاں شروع کر دیں اور اپنی گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جب مئی 1998 میں ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت میں ، گوہر ایوب خان اور خواجہ آصف نے دھماکوں کی حمایت کی جبکہ چوہدری نثار علی خان اور سرتاج عزیز نے مخالفت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…