بیجنگ(آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعرات کو پاکستان میں گزشتہ مہینے امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی سے لڑنے کے لئے قابل ذکر کاوشیں کی ہیں اور افغان مصالحتی عمل کے لئے تعاون فراہم کیا ہے ۔بین الاقوامی برادری پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے ۔چار ممالک پر مشتمل گروپ کو افغان مصالحتی عمل کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔تمام متعلقہ فریقین اپنا ہدف حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں کریں ۔