اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے محمد منشاء کی ڈیپورٹیشن کے معاملے پر فرانس کے غیر مناسب رویے پر سخت اور اصولی موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر کسی کی دھمکی میں آئے بغیر اپنے قانون کے مطابق فیصلہ کرینگے ۔ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دھمکی میں آئے بغیر اپنے قانون کے مطابق فیصلہ کریگا، یاد رہے کہ محمد منشاء گزشتہ کئی سالوں سے فرانس میں مقیم تھا جس پر سنگین نوعیت کے اخلاقی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔فرانسیسی محکمہ داخلہ نے محمد منشاء کو پاکستان ڈیپورٹ کرنے کی غرض سے پاکستانی سفیر کو یہ پیغام دیا کہ محمد منشاء کو دو گھنٹوں میں سفری دستاویزات کا اجراء کیا جائے ورنہ دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔پاکستانی سفیر نے اسلام آباد میں وزراتِ داخلہ سے رابطہ کیا اور فرانسیسی محکمہ داخلہ کے موقف سے آگاہ کیا۔جب صورتحال وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کے علم میں آئی تو انہوں نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہ کسی غیر تصدیق شدہ شخص کو کسی صورت بھی پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء نہیں کیا جائے گا اور فرانسیسی وزارت کا رویہ نہایت غیر مناسب اور سفارتی آداب کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دھمکی میں آئے بغیر اپنے قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر محمد منشاء کی ڈیپورٹیشن مطلوب ہے تو پاکستان کے قانون اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق اس کے کوائف حکومت پاکستان کو مہیا کیے جائیں تاکہ اس کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے۔ وزیرِداخلہ نے کہا کہ محمد منشاء کو لینے کا فیصلہ اسکی شہریت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ محمد منشاء کے معاملے میں اگر حکومت فرانس نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تو نہ صرف محمد منشاء کو اسی فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائے گا بلکہ محمد منشاء کو غیر قانونی طور پر پاکستان لانے والی ائیر لائنز کو بھی جرمانہ کیا جائیگا۔
فرانس کی دھمکی، چوہدری نثار نے بھی دو ٹوک جواب دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































