دبئی (این این آئی)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ٗتحقیقات کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہی کیا جائیگا جبکہ خورشید شاہ کو معاملہ پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خورشید شاہ نے آصف زرداری کو ٹی او آرز کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیااس موقع پر آصف علی زرداری کا خورشید شاہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما پیپرز پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے اورپامانا پیپرز کی تحقیقات کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہی کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹی او آرز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس معاملے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔