لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے رنگ روڈ انٹرچینج کی منفرد اندازمیں تعریف کی ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ایک ٹویٹ میں انہوں نےرنگ روڈ کے عبداللہ گل انٹرچینج کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا لکھا کہ رنگ روڈ کے عبداللہ گل انٹرچینج کی یہ تصاویر مجھے کمشنر لاہور نے بھیجی ہیں۔انہوں نے پراجیکٹ کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔تصاویر میں جھلکتا صوفی رنگ اور روشنیاں انسان کو مسرور کردینے والی ہیں۔یا د رہے کہ وزیر اعلی پنجاب ان دنو ں اپنے بھائی وزیر اعظم نوازشریف کی طبیعت میں ناسازی کے باعث لندن میں ہیں۔