اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان امریکہ کے آگے ڈٹ گیا‘ امریکہ کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیل کے مطابقمشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکی دھوکے بازیوں اور ڈبل گیم پر امریکہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا‘ سرتاج عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ سے دوٹوک بات ہوگی کہ وہ کیا چاہتا ہے اور کیا نہیں‘ امریکہ نے پندرہ سال سے خود کچھ نہیں کیا جبکہ پاکستان سے ہمیشہ’’ڈو مور‘‘ کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے‘ طالبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائیں اور جب ہم مذاکرات کیلئے راہ ہموار کرتے ہیں تو امریکہ کوئی نہ کوئی کارروائی کرکے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کر دیتا ہے جس سے امریکہ کی دوغلی پالیسیاں واضح ہوتی ہیں۔