اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف نجی بنک ’’فیصل بنک‘‘ کے صارفین لٹ گئے‘ماضی کی طرح فیصل بنک کے کسٹمزز کے بنک اکاؤنٹس ایک بار پھر ہیکرز نے ہیک کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق صارفین کو ان کے موبائل پر اور ای میل پر بنک کی جانب سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ وہ رقم نکلوا رہے ہیں جبکہ در حقیقت رقم کوئی اور نکلوا رہا ہوتا ہے، یہ مسلسل دوسری بار ہے جب فیصل بنک کے صارفین کو ہیکرز کے ہاتھوں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دسمبر میں ایسا ہی ایک کیس فیصل بنک کے ہی کسٹمرز کے ساتھ ہوا تھا جس کے بعد بنک انتظامیہ نے سیکورٹی معاملات کو مزید سخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے تھے جو دھرے کے دھرے رہ گئے۔فیصل بنک کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بنک اپنی چوری شدہ رقم واپس لینے سے قاصر رہا اور اپنے منافع سے بنک کو یہ رقوم کسٹمرز کو واپس کرنا پڑیں۔