اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ساجد احمد کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا، ایم کیو ایم کے رہنما ساجد احمد نے کہا کہ جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز بھارت کو خط لکھ ڈالا تھا کہ میرے والد کو پاکستانی فوج سے بچایا جائے ، ساجد احمد نے کہا کہ اگر حسین نواز کا بھارت کو خط لکھنے والی بات جھوٹ ہے تو یہ بھی جھوٹ ہے کہ ایم کیو ایم کے راء سے تعلقات ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایم کیو ایم کے الزام کے جواب میں کہا کہ ’’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ حسین نواز نے کبھی بھارت کو خط لکھا ہو‘‘ عابد شیر علی نے کہا کہ ایم کیو ایم الزامات کی سیاست کر رہی ہے۔