اسلام آباد(ایکسلوژو) آج وفاقی وزیر خواجہ آصف نے گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی، نجی ٹی ویARY کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے دفعہ144 کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نہر میں چھلانگ لگائی اور ڈبکیاں مار کر نہاتے رہے۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف گرمی کی شدت برداشت نہ کر نے پر پانی دیکھتے ہی نہر میں کود پڑے۔ خواجہ آصف کے ساتھ تقریباََ10 دیگر لوگ بھی نہر میں نہا رہے ہیں۔واضح رہے کہ دفعہ 144 لگا کر نہر میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ نجی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نہر میں نہانے والے وفاقی وزیر خواجہ آصف ہی ہیں ۔ جب خواجہ آصف سے اس ضمن میں رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو رابطہ نہ ہو سکا۔ (ہم اس ضمن کوشش کر رہے ہیں کہ خواجہ آصف سے رابطہ کرلیں اور اپنے قارئین کو کنفرم کر دیں)۔