اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی زینت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ زینت پر شدید تشدد سامنے آ گیا، رپورٹ کے مطابق زینت کو آگ لگانے سے پہلے گلے میں رسی ڈال کر تشدد کیا گیااور اس کا گلا دبایا گیا جس کے اسے آگ لگا کر مار دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زینت کا جسم 80 فیصد سے زائد جھلسا ہوا تھا اور آگ لگانے سے قبل زینت آخری سانسیں لے رہی تھی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زینت کی موت سانس کی نالی میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے واقع ہوئی ۔ یاد رہے کہ لاہور کے علاقے امر سدھو چونگی کی رہائشی ’’زینت‘‘ کو پسند کی شادی کرنے پر ماں نے جلا کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔وقوعہ کے فوراََ بعد پولیس نے زینت کی والدہ اور بھائی کو حراست میں لے لیا تھا۔زیت کی نماز جنازہ پولیس کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں ادا کی گئی تھی۔