اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی مصطفیٰ ڈار کے عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 جون کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا، عمران خان ہرجانہ دعویٰ کیس میں پیشی پر نہیں پہنچ سکے تا ہم ان کے وکیل وہاں موجود رہے، علی مصطفی ڈار نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے عمران خان نے جھوٹے الزامات عائد کئے‘ عمران خان نے مجھ پر یو اے ای میں غیر قانونی جائیدا بنانے کا الزام بھی لگایا، دریں اثناء عدالت نے عمران خان کی عدم موجودگی پر انہیں 18 جون کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔