اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنا دیا، اسد عمر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت 2006 ء میں ہوا تھا ، 2012 ء میں شہباز شریف پاکستان کے منتخب صدر کے بارے میں کہتے تھے کہ علی بابا چالیس چور، شہباز شریف کہتے تھے کہ میں صدر زرداری کو الٹا لٹکاؤں گا اور سڑکوں پر گھسیٹوں گا ، اسد عمر نے کہا کہ کیا یہ مہذب زبان ہے کہ منتخب صدر کو یہ کہا جائے کہ میں ان کا پیٹ کاٹ کر اس میں سے پیسہ نکالوں گا۔ اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنا ماضی بھول جاتی ہے، ہمارے معاشرے میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے ، کم از کم جس معاشرے میں میں پلا بڑھا ہوں وہاں ایسی بات خاتون کے بارے میں نہیں سنی جا سکتی باقی مجھے میاں نواز شریف کا کوئی پتہ نہیں۔ اسد عمر نجی ٹی وی پروگرام میں نواز شریف بارے گفتگو کر رہے تھے۔