اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے کہ پانامہ کا معاملہ پارلیمنٹ میں حل کرنا چاہتی ہے یا سڑکوں پر اس کا حل چاہتی ہے ملک کے سیاسی حالات تشویشناک حد تک بگڑ رہے ہیں حکومت کی کوئی واضح پالیسی نہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواجہآصف کی تقریر میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا خواجہ آصف اپنی تقریر میں خود اپنی ساکھ کو گرا رہے ہیں ان کی تقاریر میں بدزبانی استعمال ہوتی ہے انہوں نے کہ اکہ اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے حکومت پر منحصر ہے کہ وہ معالہ پارلیمنٹ میں حل کرانا چاہتی ہے کہ نہیں ہم ہر قانونی اور پارلیمانی راستہ اختیار کریں گے۔ اگر حکومت نہ مانی تو پھر جمہوری راستہ بھی اختیار کریں گے اور پر امن احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات تشویشناک حد تک بگڑ رہے ہیں حکومتی وزراء اور ممبران اجلاس میں شرکت نہیں کرتے۔ بجٹ کے اہم اجلاس میں بھی حکومتی وزراء اور ممبران نے شرکت نہیں کی انہوں نے کہا کہ کا کوئی ویژن نہیں نہ ہی کوئی پالیسی ہے ڈرون حملے کے بعد دن بعد تک بھی وزیر دفاع خاموش رہے۔