سیالکوٹ(این این آئی) غیر قانونی طور پر ترکی کے راستے یورپ جانے والے 42 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے پاکستان بھیج دیا گیا، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ٗ3 ماہ قبل ترکی کے راستے یورپ جانے والے 42 افراد کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا تھاان افراد کی گرفتاری کے خلاف پاکستانی سفارتخانے نے مداخلت کی جس کے بعد انہیں نجی ایئرلائن کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھیج دیا گیا جہاں ایف آئی اے نے انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق سیالکوٹ سے ہی ہے۔گرفتار افراد کے مطابق ایجنٹوں نے یورپ پہنچانے کے لیے ان سے 5 سے 8 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔