کوہاٹ (این این آئی )افغان مہاجر کیمپ میں آپریشن،کیا کچھ برآمد ہوا؟حساس ادارے ششدر،برآمد ہونے والے اسلحے میں دو رائفل،ایک ریپیٹر،ایک بندوق،پانچ پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس شامل ہیں،کوہاٹ ابلن افغان مہاجر کیمپ اور ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران 29مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے دوران امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے پولیس کا ضلع بھر میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے جسکے تسلسل میں چھاؤنی پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے مضافات میں واقع ابلن افغان مہاجر کیمپ میں اچانک چھاپہ مار کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا تو پولیس کو ایلیٹ فورس،بم ڈسپوذل سکواڈ،خواتین پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی مدد بھی حاصل رہی ۔افغان پناہ گزین کیمپ اور اس سے ملحقہ آبادی میں ہونے والے آپریشن کے دوران پولیس نے علاقے سے 29مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کیلئے تھانہ چھاؤنی منتقل کردیا ۔آپریشن میں گرفتار ہونے ولے افراد میں زیادہ تعداد افغان باشندوں کی ہے جنکی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔آپریشن کے دوران پولیس کو گرفتار افراد کے قبضے سے ملنے والے ناجائز اسلحہ میں دو رائفل،ایک ریپیٹر،ایک بندوق،پانچ پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔