ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پیرس حملوں ،اوسلو ایئرپورٹ پردھماکوں کے بعد لاہور ایئرپورٹ پروہ ہوگیا جس کاسوچابھی نہ تھا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پیرس حملوں اوراوسلو ایئرپورٹ پردھماکوں کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے یورپ جانیوالی پروازوں کے سامان کی تلاشی کا عمل سخت کر دیا گیا ، تفصیلی تلاشی سے مسافروں کو تاخیر کا سامنا، پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف میں بھی نئی مشین کے استعمال سے متعلق اختلاف پیدا ہو گئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیرس حملوں اوراوسلو ایئرپورٹ پردھماکوں کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے یورپ جانیوالی پروازوں کے سامان کی تلاشی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ۔ قومی ایئرلائنز کی لاہور سے اوسلو اور مانچسٹر جانے والی پروازوں کے سامان کی چیکنگ کے لیے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس سمیت سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پی آئی اے انتظامیہ پر دباؤ ڈالا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سامان کی چیکنگ کے لیے نئی اسکیننگ مشین کا استعمال کیا جائے تاکہ یورپی یونین کی تحقیقاتی ایجنسیوں کو تحریری رپورٹ تصویروں کیساتھ بھجوائی جا سکے۔اوسلو اور مانچسٹر جانے والی پروازوں کے سامان کی چیکنگ میں اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن کی مداخلت کے باعث اسٹیشن منیجر پی آئی اے لاہورطارق مجید او ردیگر عملہ رکاوٹ بن گئے اور مسافروں کونئی مشین کی بجائے پرانی مشین ہی سے سامان چیک کرانے کی ہدایات کرتے رہے۔ اس موقع پر اے ایس ایف کے سینئر افسر طارق ضمری اورسول ایوی ایشن کیافسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور طارق مجید کو ایسا کرنے سیمنع کرنیسمیت مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان نئی اسکیننگ مشین سے چیک کرائیں۔اسٹیشن منیجر پی آئی اے لاہور طارق مجید کا کہنا ہے کہ نئی اسکیننگ مشین ایک وقت میں ایک مسافر کا سامان چیک کرنے میں ایک منٹ صرف کرتی ہے، اگر سینکڑوں مسافروں کی بورڈنگ میں سینکڑوں منٹ لگ جائیں گے تو لاہورسے پروازیں بروقت یورپ روانہ نہیں کی جا سکیں گی جس کی وجہ سے پی آئی اے کو یورپی ممالک میں بھاری جرمانہ برداشت کرنا پڑے گا۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اگر نئی مشین سے سامان کی اسکیننگ نہیں کرائی جائے گی تو یورپ امریکہ جانے والی کسی بھی پرواز کو روانگی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…