اسلام آباد(این این آئی)نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شمولیت،پاکستان کو بڑی حمایت مل گئی،روس، نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریہ کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا ہے کہ رکنیت کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ غیر امتیازی رویہ اختیار کیا جائیگا۔پاکستان نے این ایس جی کی رکنیت کے حصول کیلئے عالمی برادری سے رابطے تیز کردئیے۔ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے روس، نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریہ کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیا ہے اور نیوکلیئر سپلائیرگروپ کی رکنیت سے متعلق امور پر بات کی ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رابطوں کا مقصد این ایس جی کی رکنیت کے حصول کیلئے حمایت حاصل کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ رکنیت کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ غیر امتیازی رویہ اختیار کیا جائے۔