وانا(این این آئی) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء عبدالعلی فرہاد کی گاڑی کو بارودی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔عبدالعلی فرہاد محفوظ۔جنوبی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل برمل کے علاقہ ورائے نور میں جمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنماء اور سابقہ صوبائی سیکریٹری جنرل عبدالعلی فرہاد کی گاڑی اس وقت بارودی مواد سے اڑا دی گئی جس وقت گاڑی گھر کے پاس باہر کھڑی تھی۔گاڑی میں نامعلوم افراد نے بارود نصب کیا تھا۔کہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اور گاڑی اور مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ دوردراز کی آبادیوں سے کثیر تعداد میں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی لوگوں نے شدید الفاظ میں اس دھماکے کی مذمت کی ہیں۔