اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے بارے میں وزیردفاع خواجہ آصف کے نامناسب یمارکس کیخلاف خواتین ارکان پارلیمنٹ حرکت میں آگئیں اس سلسلے میں تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کی خواتین نے مسلم لیگ کی خواتین ارکان سے رابطے بھی کئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ اور پی ٹی آئی کی منزہ حسن نے ن لیگ کی طاہرہ اورنگزیب سے رابطہ کیا ہے۔ان خواتین ارکان نے خواجہ آصف کے معافی مانگنے تک ایوان کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز بھی پیش کی یاد رہے کہ خوجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا جس پر سپیکر نے الفاظ حذف کرادیئے ۔