ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’تھوڑی شرم ہوتی ہے تھوڑی حیا ہوتی ہے ‘‘خواجہ آصف کی وکٹ ،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اپنی وکٹ گرنے کے خوف سے بوکلاہٹ کا شکار نظر آ رہے ہے ، خواجہ آصف کو اسمبلی کے فلور پر توہین آمیز الفاظ زیب نہیں دیتے ، خواجہ آصف تھوڑی شرم ہوتی ہے تھوڑی حیا ہوتی ہے ماؤں بہنوں کی عزت کرنا سیکھو ، شیری مزاری کے بارے میں توہین آمیز الفاظوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے (ن) لیگ کو ماؤں بہنوں کی عزت کرنے کے طریقے اور سلیقے سیکھنے چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف جتنامرضی چوروں کی طرح شور مچا لے ان کی وکٹ گرنے سے انہیں کوئی بچا نہیں سکتا رنگ باز خواجہ آصف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے آج غریب عوام سخت گرمی میں ان کی اہلی اور ناکامی کی وجہ سے سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے ۔سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے خواجہ آصف کے جھوٹے نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہو چکی ہے اربوں روپے کا رمضان پیکیج اور سستے رمضان بازار وں کے نام پر عوام کے بے وقو ف بنایا جا رہا ہے سستے رمضان بازار دورے کے موقع پر وزراء صرف فوٹو سیشن کروا رہے ہیں اور ان رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیاء فروخت ہو رہی ہے اور گھی زائد معیادبک رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مقدس مہینے میں بھی غریب عوا م سے فراڈ کرنے سے باز نہیں آ رہے ، منافع خور اور زخیرہ اندوز عوام کو لوٹ رہے ہیں اور ان سستے رمضان بازاروں میں بھی غیر معیاری اشیاء کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے ،پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…