لاہور (این این آئی )سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر کے زیر استعمال اسمگل شدہ لینڈ کروزر گاڑی پکڑی گئی ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے زیر استعمال سمگل شدہ لینڈ کروزر پکڑ لی ہے۔ لینڈ کروزکو جعلی دستاویزات پر مظفر گڑھ میں غلام عباس نامی شخص کے نام رجسٹرڈ کروایا گیا ہے ، لینڈ کروزر کا رجسٹریشن نمبر ’’بلوچستان ۔جعفرآبادJSA296ہے۔گزشتہ روز کسٹمز انٹیلی جنس کو خفیہ اطلاع ملی کہ مذکورہ گاڑی تماثیل تھیٹر کے قریب ورکشاپ میں مرمت کی غرض سے لائی گئی ہے جس پر کسٹمز انٹیلی جنس نے بروقت کارروائی کر کے ورکشاپ میں کھڑی گاڑی کو قبضے میں لے لیا ، گاڑی کی قیمت 30لاکھ روپے بتائی جا تی ہے ، گاڑی کو غلام مصطفی کھر کا اختر نامی ڈرائیور مرمت کروانے کیلئے لے کر آیا تھا ۔