اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

مریم نواز کے لندن میں چار فلیٹس ن لیگ کو بھاری پڑ گئے،نیا حکم جاری

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے لندن میں موجود چار فلیٹس کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دیدی جبکہ پاناما لیکس کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے برطانیہ میں نیسکول اور نیلسن نامی دو آف شور کمپنیاں بنا کر لندن کے علاقے مے فئیر میں چار فلیٹس خریدے۔مے فئیر کے علاقے میں مریم نواز کے نام پر موجود فلیٹ نمبر سولہ، سولہ اے، سترہ اور سترہ اے کے ملکیتی ثبوت برطانوی رجسٹریشن آفس سے حاصل کئے گئے ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے اور قومی نوعیت کے اس حساس معاملے پر عدالت میں زیر التواء کیس کی جلد سماعت کی جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے واضح ہو سکیں۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم پر لازم نہیں کہ وہ اپنے اوپر لگنے والے ہر الزام کا جواب دیں ۔وزیر اعظم نے 2013 ء میں اپنی جائیداد کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی تھیں۔لہٰذا درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے مریم نواز کے لندن میں موجود چار فلیٹس کی تفصیلات عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی جبکہ پانامہ لیکس کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…