اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر پرسن و تجزیہ کار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ نجی ٹی وی پر پروگرام کرنے والے معروف اینکر پرسن فواد چوہدری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تحریک انصاف اور عمران خان کا شکر گزار ہوں ، مجھے امید ہے کہ میں پارٹی اور عمران خان کی امیدوں پر پورا تروں گا۔ واضح رہے کہ معروف اینکر پرسن فواد چوہدری اس سے قبل سابق صدر مشرف کی جماعت سے سیاست کرتے رہے ہیں۔ فوادچوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں اینکر پرسن و تجزیہ کار بن گئے، فواد چوہدری مختلف ٹی وی چینلز پر کام کرتے رہے ہیں۔