لاہور( این این آئی )اس سال صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم شرح 100 روپے فی کس ہے۔مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم شرح کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق گندم کی قیمت کے لحاظ سے فطرہ 100روپے ہے۔ جو کی قیمت سے 320روپے، کھجورکی قیمت سے 1600روپے اور کشمش کی قیمت سے 1600روپے ہے ۔فدیہ صوم 30یوم گندم قیمت سے 3000روپے ہے جو کی قیمت 9600روپے، کھجورکی قیمت 48000روپے اور کشمش کی قیمت سے 48000روپے ہے ۔کفارہ صوم برآئے ساٹھ مساکین گندم قیمت 6000روپے، جو کی قیمت 19200روپے، کھجورکی قیمت 96000اور کشمش کی قیمت سے 96000روپے ہے ۔کفارہ قسم گندم قیمت 1000روپے، جو قیمت 3200روپے، کھجورقیمت 16000روپے اور کشمش قیمت سے 16000روپے ہے۔ مفتی منیب الرحمن کے مطابق یہ فطرہ ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔