ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

اسمبلی میں ایسا کیا ہوا کہ شریں مزاری روپڑیں، پتہ چل گیا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری کو ’’ٹریکٹر ٹرالی ‘‘ کہنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور سپیکر سے الفاظ ہذف کروانے کا مطالبہ کیا جسے سپیکر نے اسمبلی کی کارروائی سے خواجہ آصف کے ریمارکس ہذف کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ کے معاملے پر ایوان میں بات کر رہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کی راہنما شیریں مزاری نے ان پر شدید تنقید کی اور شور شرابا کیا جس کے باعث خواجہ آصف برہم ہو گئے اور انہوں نے سپیکر سے کہا کہ جناب سپیکر اس ٹریکٹر ٹرالی کو چھپ کرائیں میری تقریر کے دوران بولنے والی مردانہ آواز کو زنانہ کرائیں گھران سے سنبھالا نہیں جاتا وہ تبدیلی کی باتیں کرتی ہیں ۔ خواجہ آصف کی جانب سے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرنے پر ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی بنچوں کے درمیان شور شرابہ شروع ہو گیا جس پر سپیکر ایاز صادق نے دنوں بنچوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی ۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے کہا کہ ایوان میں خواتین کی باعزت کی گئی خواجہ آصف معافی مانگیں اور غیر پارلیمانی جملوں کو ہذف کیا جائے ،اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صاد ق نے کہا کہ مجھے ڈکٹیٹ نہ کریں میں ایوان کو چلانا جانتا ہوں بعد ازاں سپیکر نے خواجہ آصف کے ریمارکس قومی اسمبلی کی کارروائی سے ہذف کرالئے۔ تحریک انصاف کے راہنما شیریں مزاری نے خواجہ محمد آصف کے جملوں پر ایوان میں اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ کسی بھی مرد کو خواتین کے لئے ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے خواجہ آصف کا رویہ درست نہیں ان جملوں کے ساتھ وہ ایوان سے باہر چلی گئیں ۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کا رویہ انتہائی نا مناسب ہے،یہ کوئی پارلیمانی طریقہ نہیں ہے جو وزراء زبان استعمال کررہے ہیں، کیا وزراء اپنی جماعت میں خواتین کے لئے ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں ،کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے کردار مطمئن ہیں وہ ہمیشہ ہمیں وقت دیتے ہیں ،بعد ازاں تحریک انصاف کے اراکین شیری مزاری کو منا کر واپس ایوان لے گئے ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…