اسلام آباد(آن لائن)سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا ہے،ظاہر القادری نے شیخ رشید کو لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے حوالے سے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشیدکو17جون کولاہورمیں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جسے شیخ رشید نے قبول کرتے ہوئے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔