لاہور (آئی این پی ) لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں سی آئی اے پولیس اوردہشتگردوں میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک اور 2 فرار ہو گئے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر کاہنہ میں چھاپہ مارا گیا جہاں چھپے ہوئے 3 دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشتگرد نے 2 سال قبل حساس ادارے کا اہلکار اغواکیا تھا جسے پولیس نے بازیاب کر الیا۔ دہشتگرد وں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔