ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کا قرضہ ،بات حد سے بڑھ گئی، حکومت کا قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کا قرضہ ملکی جی ڈی پی کا 65 فیصد تک بڑھنے پر حکومت کا قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستان کا آئین 1973 ء کے مطابق ملکی جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ قرضہ نہیں دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی قرضہ میں 65 فیصد تک اضافے پر قومی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر ایک منی بل پاس کرانے کی تجویز بھی دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا اندرونی و بیرونی قرضہ ملکی جی ڈی پی کا 65 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ ملک میں رائج آئین نے ملکی جی ڈی پی کا اندرونی و بیرونی قرضہ 60 فیصد تک محدود رکھنے کا حکم دیا ہوا ہے حکومت پاکستان پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ حکومت پاکستان نے آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی قرضوں میں اضافے پر تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی اور محدود مدت کے لئے ایک منی بل پاس کرنے کی تجویز بھی دیں گے تاکہ مکمل جی ڈی پی کا 60 فیصد قرضہ حاصل کرنے کی پابندی کو ختم کیا جائے اور آئندہ محدود مدت میں مجوزہ قرضہ کو واپس کرنے کا بھی ٹائم فریم دیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…