اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ میرے پاس پاکستان کی شہریت ہے پانامہ لیکس میں اتنا کیا کہا گیا جو شور مچ گیا ہے پانامہ لیکس قوم کا مسئلہ نہیں ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم وزیر اعظم کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے ہمارا خاندان بہت بڑی آزمائش سے گزر رہا ہے ۔ وزیراعظم کی سرجری پر بھی الزام لگائے گئے ہیں ۔