جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

زرداری حکومت بری تھی یا موجودہ حکومت بری ہے؟تحریک انصاف کا نیا موقف سامنے آگیا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ زرداری حکومت کی کارکردگی یقیناًبری تھی مگر موجودہ حکومت کا دور اس سے بھی بدتر ہے،سرمایہ کاری کے اعداد و شمار زرداری دورسے بھی کم ہو گئے، زرداری دور میں قرضوں میں بارہ سو ارب روپے سالانہ اضافہ ہوا، موجودہ حکومت قرضوں میں دو ہزارارب روپے سالانہ اضافہ کر رہی ہے،بیروزگاری کے باوجود گیس پر2اوربجلی پر3نئے ٹیکسوں لگائے گے ، آف شور کمپنیوں کے حوالے سے ملکی اداروں کو نہ بتانا پڑے حکومت فنانس بل میں خاموشی سے تر میم کر رہی ہے ،اگر یہ بل اسی طر ح پاس ہو گیا تو میرا اس ایوان سے یقین اٹھ جائے گا، گزشتہ 3 سالوں میں انسٹلاڈ کیپسٹی میں 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ،جس رفتار سے بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں حسین نواز کے پوتے تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،سٹیل مل کو دوبارہ چلانے کیلئے سٹیل مل کا سربراہ حسین نواز کو لگا دیا جائے۔وہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پربحث کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ زرداری حکومت پر ہم تنقید کرتے رہے، موجودہ حکومت بھی تنقید کرتی رہی، سابق دور کی کارکردگی یقیناًبری تھی مگر موجودہ حکومت کا دور اس سے بھی بدتر ہے، سرمایہ کاری کے اعداد و شمار زرداری دورسے بھی کم ہو گئے، زرداری دور میں قرضوں میں بارہ سو ارب روپے سالانہ اضافہ ہوا، موجودہ حکومت قرضوں میں دو ہزارارب روپے سالانہ اضافہ کر رہی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کے ملازمین تنخواہوں اورپنشن سے محروم ہیں، جس رفتار سے بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں حسین نواز کے پوتے تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی پر کمیشن سے لندن میں فلیٹ خریدے گئے، ملک خوشحال ہوا تو بدترین بیروزگاری کی کیا وجہ ہے، بیروزگاری کے باوجود گیس پر2 اوربجلی پر3 نئے ٹیکسوں کا نفاذ کیا گیا جب کہ بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جارہی ہے کہ جس نے بھی آف شور کمپنی بنائی وہ ملکی اداروں کو اس حوالے سے بتانے کا پابند نہیں،اسد عمر نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریرسن کر تھوڑی دیر کیلئے لگا کہ پاکستانی ایشین ٹائیگر بن گیا ہے، مگر حقیقت میں اسلام آباد میں موٹروں کی مرمت کیلئے 2کروڑ روپے تک نہیں ہیں، سٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کو 3سالوں سے پنشن نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی گزشتہ تین سالوں میں شرح ترقی 4.3فیصد ہے جو کم ترین ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے بجٹ کے حجم میں بیرونی سرمایہ کاری 15.3فیصد چھوڑ کر کئی، جوکہ اب مزید کم ہو کر 15.1فیصد رہ گئی ہے، پاکستان اکنامک سروے کہتا ہے کہ یہ سالانہ بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک ہزار میگاواٹ اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہماری انسٹلاڈ کیپسٹی میں گزشتہ 3 سالوں میں 300 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں گیس کی قیمت ایک تہائی تک کم ہو گئیں مگر پاکستان میں مسلسل پانچ سال سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل مسلسل خسارے سے بند ہو چکی ہے، سٹیل مل کو دوبارہ چلانے کیلئے سٹیل مل کا سربراہ حسین نواز کو لگا دیا جائے، حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم بری طرح ناکام ہوئی، لاکھوں ٹیکس پیرز لانے کا ٹارگٹ تھا10ہزار تک نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس پر نئے ٹیکسز اور جی ایس ٹی ختم کیا جائے اور اربوں روپے رکھنے والے جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کم سے کم اجرت اور پنشنز برابر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دودھ اور سٹیشنری صنعتوں کو سہولیات دی جائیں۔ ( رڈ)



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…