جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

اوپی ایف بورڈ آف گورنرنے بیرون ملک وفات پانے اور معذور ہوجانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کیلئے اہم اعلان کردیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)اوپی ایف بورڈ آف گورنرنے بیرون ملک وفات پانے اور معذور ہوجانے والے پاکستانیوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کی رقم 2لاکھ 50ہزار سے بڑھا کر4لاکھ روپے فی خاندان کرنے کی منظوری دیدی ، سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے لواحقین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہاؤسنگ اور فلاح وبہبود کے شعبہ جات کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ائیر پورٹ پر مزید سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لئے پاکستان میں تمام ایئر پورٹس پر واقع اوپی ایف کاؤنٹرز کی استعداد کار میں اضافہ کیاجائے گا۔بورڈ کے ممبران نے اوپی ایف ہاؤسنگ سکیم ویلی زون فائیو اسلام آباد پر جاری ترقیاتی امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے۔اوپی ایف بورڈ آف گورنر کا 132واں اجلاس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر،وفاقی سیکرٹری وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل خضر حیا ت خان،منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمن خان، کیپٹن ریٹائرڈ شاہین خالد(امریکہ)،چوہدری نورالحسن تنویر(یواے ای)،محمد جہانگیر منہاس (آزاد جموں وکشمیر)، صاحبزادہ سعید احمد،ڈاکٹر عرفان یوسف شامی ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ،حق نواز ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ اور اسد حیا ء الدین ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویژن نے شرکت کی۔منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمن خان نے اجلاس کے شرکاء کو سمندر پارپاکستانیون اور ان کے اہل خانہ کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس کے دورن یہ محسوس کیا گیا کہ ملکی معیشت کی بہتری میں سمندر پارپاکستانیوں کو کلیدی کردار حاصل ہے اس لئے موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اوران کی توانائیوں کو بروے کار لاتے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہتی ہے۔ بورڈ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار اداکر رہے ہیں اس لئے وہ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سمندر پارپاکستانیوں کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کا حل اور انہیں زیاد ہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…