کراچی (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر کو رینجرز نے گھیر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے پی آئی بی میں فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم نے بتایا کہ فاروق ستار کے گھر کے باہر رینجرز موجود ہے اور وہ اہلخانہ کے ساتھ گھر پر موجود ہیں۔ ایم کیو ایم نے فاروق ستار کے گھر کے باہر رینجرز کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔