ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم محمد نواز شریف نے’’گرین پاکستان پروگرام‘‘ کے لئے پہلے مرحلے کے طور پر 2 ارب روپے کی منظوری دیدی

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 10 ارب روپے کی لاگت کے پانچ سالہ جامع منصوبہ ’’گرین پاکستان پروگرام‘‘ کے لئے پہلے مرحلے کے طور پرآئندہ دو سالوں کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ۔ نئے مالی سال 2016-17ء کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کے تحت اس پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس پر جولائی سے کام شروع ہو جائے گا۔ وفاقی وزارت کے شعبہ جنگلات کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مناف قائم خانی نے منگل کو یہاں ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں آنے والے پانچ سالوں کے دوران دس کروڑ اور پچاس لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، اس منصوبے کے تحت آبپاشی کے ذرائع، سڑکوں، ساحلی، دیہی اور شہری علاقوں میں مقامی اقسام کے نئے درخت لگائے جائیں گے۔ مناف قائم خانی نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اس قومی سطح کے اہم منصوبے پر کام اسی سال جولائی میں شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں قومی سطح پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں تمام صوبوں کے متعلقہ محکموں اور مقامی اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں ، ماہرین جنگلات و جنگلی حیات شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں گرین پاکستان پروگرام کے لیے مزید فنڈنگ کے مختلف ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بات کی جائے گی۔ اس منصوبے کوتمام صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر اورفاٹاکی حکومتوں کے تعاون سے شروع کرنے کے لیے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد صوبوں کے وزرا ء اعلیٰ کوجلد خط لکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…