اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اس وقت دلچسپ صور تحال پیدا ہو گئی جب ارکان نے ایوان میں ٹھنڈ زیادہ ہونے کی شکایت کی جس پر ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ اے سی کولنگ کم کریں ۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں نیا ائر کنڈیشنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔