ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

آف شور کمپنیوں کا قصہ ہی تمام،وفاقی حکومت نے بڑا قدم اُٹھانے کافیصلہ کرلیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آف شور کمپنیوں میں غیر اعلانیہ اثاثوں کو ریگولرائز کرنے کے پیکج پر کام شروع کردیا۔ٹیکس عہدیداران نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس پیکج کا رواں سال اگست میں اعلان کیا جائیگا ٗ اسے حتمی شکل دینے اور عملدرآمد کی ذمہ داری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک کی ہوگی۔ٹیکس عہدیدار کے مطابق ہم سے کہا گیا ہے کہ ہم ممکنہ ٹیکس دہندگان کی آف شور اور غیر اعلانیہ کمپنیوں کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے منصوبہ پیش کریں۔ٹیکس اصلاحات کمیشن اس منصوبے پرپاناما لیکس کا معاملہ خبروں کی زینت بننے کے کافی عرصے قبل سے کام کر رہا ہے۔ٹیکس عہدیدار نے کہا کہ حکومت آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کی رکنیت حاصل کرنے کیلئے پرامید ہے جس سے ٹیکس حکام پاکستانیوں کی، بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے ٗاس وقت او ای سی ڈی کے 34 رکن ممالک ہیں، جن میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف بی آر کا وفد، او ای سی ڈی انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے 23 جون کو جرمنی جائے گا جبکہ ہم پہلے ہی او ای سی ڈی کی رکنیت حاصل کرنے کی کئی شرائط پوری کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجوزہ پیکج میں غیر ملکی اثاثوں کو سامنے لانے کے لیے 2 قوانین بھی متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے ایک قانون غیر ملکی اثاثے اور آمدنی ظاہر نہ کرنے والوں کو قانونی تحفظ فراہم کریگا۔ٹیکس عہدیدار کے مطابق مجوزہ اسکیم کو حتمی شکل دینے سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…