اسلام آباد(این این آئی)کشمیر ، ہزارہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ،گوجرانوالہ اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سبی، نصیر آباد ، لاہور ، سرگودھا ، کوہات اور پشاور میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ٗ کشمیر ، ہزارہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ،گوجرانوالہ اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر شہروں میں آئندہ 4 روز تک مزید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے۔ ملک بھر میں گرمی کی شدت بدستور منگل کو بھی برقرار رہی اور بالائی سندھ سمیت ، پنجاب کے میدانی علاقے اور خیبرپختون خوا کے جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ٗ محکمہ موسمیات نے آئندہ 4 روز مزید گرمی کی پیش گوئی کی اور بعض مقامات پر درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت سب سے ذیادہ درجہ حرارت بھکرمیں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر شہروں میں سب سے زیادہ گرمی کی لپیٹ میں موہنجو دڑو ہے جہاں درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیاگیا ، رحیم یار خان ، نورپورتھل اور سکھر میں 45، جھنگ ، ملتان، شہید بے نظیر آباد اور کوٹ ادو 44، ساہیوال اور خانپور 43 ، ڈیرہ غازی خان ، منگلا اور لیہ میں اب تک کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد ، فیصل آباد ، قصور ، جوہر آباد اور جہلم میں درجہ حرارت 41 ٗ منڈی بہاؤالدین، پنجگور ، اوکاڑہ ، گجرات 40 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ ، راولپنڈی، پشاور39 ،لاہور ،اور گوجرانولہ میں پارہ اب تک 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ٗکوئٹہ اور گوادر میں 36 جبکہ کراچی اور مظفرآباد میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 34 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔