اسلام آباد (این این آئی) حج کرپشن کیس میں مرکزی ملزم راؤ شکیل کے کار خاص اور فرنٹ مین احمد فیض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ حج کرپشن کیس کی سماعت منگل کو ہوئی جس میں حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم راؤ شکیل کے کار خاص احمد فیض کو عدالت میں پیش کیا گیا ، احمد فیض نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مقدمے کی ہر سماعت کے دوان اپنی حاضری یقینی بنائے گا اور جب سماعت کے دوران اسے طلب کیا جائے گا تو وہ عدالت حاضری کا پابند ہوگا اس لئے اس کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی سمیت متعدد افراد کو پہلے ہی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔