اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اپنے بوجھ سے خود گر رہی ہے ٗوہ قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں کل ستائیس ممبر تھے آج 29 ممبرز ہیں ٗاسپیکر سے بھی کہا ہے اس سے برا حال اسمبلی کا نہیں ہو سکتا۔شیخ رشید نے کہاکہ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق چونکہ اسمبلی کی کارروائی پی ٹی وی دکھا رہا ہے اس لیے اراکین کے آنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کا زندہ یا مر جانے سے قوم کو فرق نہیں پڑتا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فاروق ستار سمیت کل پانچ لوگوں میں تقریر کی۔ پاناما تحقیقات نواز شریف سے شروع ہوں گی۔