اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاھو میں واقع پلازہ میں شدید آگ بھڑک اٹھی، رپورٹ کے مطابق ریسکیوٹیمیں آگ بجھانے کیلئے تاخیر سے پہنچیں ۔ عمارت میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی اور دھوئیں کے بادل دور دور تک اڑتے نظر آ رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گڑھی شاہو میں واقع پلازہ میں شدید آگ بھڑکنے کے باعث پلازے کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ بڑا مالی نقصان دیکھنے میں آیا ہے۔