منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اورنج ٹرین منصوبہ ، شہریوں کی ہلاکت کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

datetime 7  جون‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) اورنج ٹرین منصوبے میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث 13 شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے پر تعمیراتی کام کے دوران بین الاقوامی طے شدہ حفاظتی معیار کو اختیار نہیں کیا گیا جس کے باعث اب تک درجنوں معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں ، پانی ، بجلی کی سپلائی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لئے نہ تو متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے گئے نہ ہی قوانین کی پاسداری کی جا رہی ہے جو کہ حکومت پنجاب کا غیر قانونی اقدام ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار افسروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات صادر کئے جائیں اور حکومت کو اورنج ٹرین منصوبے پر سختی سے حفاظتی اقدامات کا پابند بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…