لندن (این این آئی) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی طبیعت میں کافی بہتری آچکی ہے،ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق نوازشریف چہل قدمی کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کھانا کھانا شروع کر دیا ہے ٗآپریشن کے بعد دی جانے والی بیشتردوائیں بند کردی گئیں۔حسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے بلڈٹیسٹ بھی بہترآنا شروع ہوئے ہیں،ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ ایک سے ڈیڑھ ہفتہ آرام کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے بلڈ ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آرہے ہیں اورانہوں نے کھانا پینا بھی شروع کردیا ہے حسین نواز نے کہاکہ نواز شریف کو ڈاکٹروں نے 2 بار سیڑھیوں پر چلایا اور اتروا کر چیک کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دینے کے ساتھ وزیر اعظم کو ایک سے ڈیڑھ ہفتے آرام کا بھی مشورہ بھی دیا ہے اور چند دنوں کے بعد وزیر اعظم ٹانکے کھلوانے دوبارہ ہسپتال جائیں گے۔