جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

شہباز شریف کا لندن میں قیام ،نئے سوالات اُٹھ گئے

datetime 6  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ لگتا ہے پنجاب بجٹ کی منظوری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ہی لی جائیگی، پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت کیلئے دعاگو ہیں لیکن اب ا یسے لگ رہا ہے کہ مرکز کے بعدپنچاب کابینہ کے اجلاس ویڈیو زکانفرنسزکے ذریعے ہونگے۔ انہوں نے پنجاب کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مال روڈ پر بیٹھ کر ویڈیو لنک سے اجلاس کا انعقاد کریں تاکہ وزیر اعلیٰ کو اندازہ ہو سکے پنجاب کے عوام کس حال میں ہیں اور وہ سخت دھوپ میں اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا لندن قیام سوالات کو جنم دے رہا ہے، انہیں فی الفور ملک واپس آکر اپنی ائینی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف تعلیم مہنگی ہو گی بلکہ اساتذہ کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑیں گی اس لئے حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ماضی میں بھی رمضان ماڈل بازار عوام کو ریلیف نہیں دے سکے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے مستحق افراد کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں ثابت کیاہے نواز لیگ ناکام لیگ ہے۔حکومت نے تیل کی قیمتوں میں ربوں ڈالرکا ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کیا۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام ، کسان دشمن اور فراڈ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…