اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ (آج ) پیر کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، عمومی زاویے پر چاند 10ڈگری سے زائد ہوگا۔اتوار کو چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ(آج ) پیر کی شام تک عمر 30سے36گھنٹے ہو چکی ہوگی۔چاند ملک کے میدانی علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔