ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کس طرح سرحد بند کریگا؟افغان حمایت میں بڑی پارٹی نے اعلان کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ولی کی چےئرپرسن بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ انگریز سامراج پاک افغان سرحد بند نہ کر سکی تو پاکستان کس طرح پاک افغان سرحد بند کریگا۔ آرمی چیف کا ہر ایشو پر بیان قابل تشویش ہے ۔ سی پیک منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی قوم کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے اس پر سیاست نہیں کرنا چاہیے ۔ سی پیک منصوبے میں خیبر پختون خواہ کے ساتھ زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی ۔ وہ اتوار کو ولی باغ میں سی پیک کمیٹی کی طرف سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھی ۔ بیگم نسیم ولی خان نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر مجھے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایک بار پھر خیبر پختون نخوا کے خلاف سازش ہو رہی ہے ۔ سی پیک کی اہمیت کے پیش نظر پختون قوم کے حق کے لئے آخری جنگ ضرور لڑونگی کیونکہ مجوزہ منصوبہ پختونوں کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے ۔ سی پیک پر سیاست کی بجائے حقائق اور دلائل کے بل بوتے پر اپنا حق حاصل کرینگے ۔ باچا خا ن اور ولی خان کے نقش قدم پر چل کر پختون قوم کے حق کیلئے تا دم مرگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہونگی۔ بیگم نسیم ولی خان نے باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پختون اکابر نے افغان جنگ میں کھودنے سے منع کرکے اس کے منفی نتائج سے حکومت وقت کو آگاہ کیا تھا مگر آئی ایس آئی اور اسٹیبلشمنٹ نے مل جل کر افغان جنگ کو جہاد قرار دیکر دہشت گردی اور بنیاد پرستی کا بیج بویا جو آج تناور درخت بن کر پوری دنیا میں سایہ پھیلا چکا ہے ۔ باچا خان اور ولی خان نے 1980میں افغانسان میں جس جنگ کو جہاد کی بجائے فساد قراردیا تھا آج جماعت اسلامی ،جمعیت علمائے اسلام ، حکومت اور فوج بھی اس کو فساد قرار دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ،پارلیمنٹ اور جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے آرمی چیف کا ہر ایشو پر بیانات قابل تشویش ہے ۔ آرمی چیف اپنے کام سے کام رکھ کر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو اپنا کام کرنے دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ہم نے ایوبی دور میں بھٹو کی سول مارشل لاء کی بھی مخالفت کی اوراور آج بھی ہر اس اقدام کی مخالفت کر ینگے جس سے جمہوریت کو نقصان کا خدشہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل عوامی پارٹی قوم پر ستوں کا ایک بڑا وسیع پلیٹ فارم تھا جس میں ہر مکتبہ فکر کی قیادت موجود تھی مگر بد قسمتی سے آج ہر ایک نے اپنی پارٹی بنائی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم چلانے کیلئے عید کے بعدعوامی رابطہ مہم شروع کرینگے ۔ہزارہ کے عوام سمیت خیبر پختونخوا کے تمام لوگوں کے حق کیلئے زندگی کی آخری جنگ لڑونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انگریز سامراج بھر پور طاقت رکھتے ہوئے بھی افغان سرحد بند نہ کر سکا تو پاکستانی حکمران کس طرح پاک افغان سرحد بند کرینگے ۔ بیگم نسیم ولی خان نے صوبائی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کے حکومت میں عوام سڑکوں پر اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں مگر صوبائی حکومت کو کوئی پر وا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…