لندن (آئی این پی)وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی سی یو سے وزیراعظم کو کمرے میں منتقل کردیاگیاہے۔امید ہے کہ وزیراعظم چند دنوں میں ہسپتال سے گھر شفٹ ہوجائیں گے۔اتوارکو اپنے بیان میں محمد شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کو آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کردیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سرجنز وزیراعظم کی ریکوری سے مطمئن ہیں،موسم اچھاہے ،دھوپ نکلی ہوئی ہے وزیراعظم سے لندن کے موسم پر بات ہوئی ۔شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کو ریڈور کے دو چکر بھی لگائے۔