لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الر حمن معاشرے میں گالی بن چکے ہیں ‘تمام اپوزیشن بھی نوازشریف کیساتھ ملکر انکو بچا نہیں سکتی ‘پار لیمانی کمیٹی سے بھی کچھ نہیں نکلے گا آخر کار فیصلہ سڑکوں پر ہی ہوگا ‘عمران خان ‘بلاول بھٹو اور طاہر القادری سمیت سب سڑکوں ہر آئیں گے ‘ملکی دفاعی ادارے بھی حکمرانوں کو غیر ملکی قر ضے لینے سے روک رہے ہیں ‘اسحاق ڈار قوم سے صرف جھوٹ بول رہے ہیں حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسفند یار ولی اور مولانا فضل الر حمن کے سواکوئی بھی نوازشر یف کیساتھ نہیں مگر ساری اپوزیشن بھی نوازشریف کیساتھ مل جائے تو پھر بھی وہ نوازشریف کے عہدے کو نہیں بچاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کو ہر صورت حساب دینا پڑ یگا ملک میں خارجہ پالیسی سمیت کوئی پالیسی نہیں صرف ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور (ن) لیگ جمہو ریت نہیں صرف نوازشریف اور انکے خاندان کو بچانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگر اس بار (ن) لیگ سیاسی شہید نہیں ہوگی بلکہ جیلوں میں ہی جائیں گے کیوں کہ کر پشن کا خاتمہ اور کر پٹ لوگوں کا سزائیں ملنے کا وقت آچکا ہے ۔