کوئٹہ (این این آئی) دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے تاہم دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا ۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دشت کے قریب ریلوے ٹریک پر نامعلوم افراد کی جانب سے دھماکہ کیا گیا ٗ دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔