جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

شکیل آفریدی کی امریکا حوالگی،پاکستان نے واضح اعلان کردیا

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی،ڈرون کامعاملہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے پاس ہے،سرحدوں پراللہ کافضل ہے،کوئی ٹینشن نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،پانامالیکس پرشوروغوغاسے حکومت کودوردورتک خطرہ نہیں،پرویز مشرف کو عبرت کا نشان بنا دیا،شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے سیاسی مخالفت ہے۔عمران خان بھی ٹکاکرجواب دیتے ہیں میں بھی ٹکاکرجواب دیتاہوں، ،وزیر اعظم کے سیاسی دشمن سیاسی رفیق بھی رہے ہیں،لوگ ماسکو بھی جا کر علاج کراتے رہے ہیں ،وزیر اعظم نے عمران خان کے ساتھ ہمیشہ نرمی کا مظاہرہ کیا ،وزیر اعظم جیسا دل کسی اور سیاستدان کے پاس نہیں ،ذہانت کیساتھ تلخی آجائے توذہانت فارغ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی ہمارامجرم ہے امریکا کو اس سے کیا کام ؟ ،شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کریں گے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میڈیامیں پڑھا ملا منصور ایران سے آرہے تھے ،بلوچستان میں ڈرون حملے سے پاکستان کی خود مختاری متاثر ہوئی ،ایک وقت تھا امریکا ہر دوسرے تیسرے روز ڈرون حملے کرتا تھا،اب ایسا نہیں ہے،ڈرون کامعاملہ مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے پاس ہے،یہ معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پراللہ کافضل ہے،کوئی ٹینشن نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے ،پانامالیکس پرشوروغوغاسے حکومت کودوردورتک خطرہ نہیں،لوگوں کویہی نہیں پتا پاناما ہے کدھر ،پاناما لیکس ایشو نہیں ،پرویز مشرف کو عبرت کا نشان بنا دیاہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…